89

ڈنہ کچیلی کے قومی ہیرو کے ساتھ حکومتی بے حسی: والدین کے انتقال پر پی سی بی اور حکومت آزاد کشمیر کی مجرمانہ خاموشی

ڈنہ کچیلی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے قومی ہیرو بھارت کو بھارت میں عبرت ناک شکست دینے والے پاکستان کو دو مرتبہ ٹی 20ورلڈ چمپئن کا اعزاز دلانے والے سے ریاست کا سپورٹ بورڈ اور حکومت آزاد کشمیر یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی نمائندہ والد اور والدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے نہ ایا اور نہ کسی زمہ دار ادارے کی جانب سے کوئی تعزیتی بیان یا اظہار افسوس کیا گیا ۔جبکہ آزاد کشمیر سپورٹ بورڈ تو عملاً اس قومی ہیرو کے نام سے بھی واقف نہیں اور نہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کو اس بارے میں کوئی معلومات ہیں

۔دارالحکومت مظفرآباد کے سینٹرل پلیٹ مظفرآباد میں قومی ہیرو کی والدہ کی چند دن قبل نماز جنازہ اور تدفین ہوئی جبکہ اٹھ نو ماہ قبل والد کا انتقال اور تدفین بھی اس ہی مقام پر ہوئی مگر حکومت آزاد کشمیر سپورٹ بورڈ ازاد کشمیر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کو بھی یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ اس ہیرو کی دلجوئی کیلیے اس کے گھر جاکر یا بیان کے ذریعے اظہار افسوس کر لیے جبکہ یہ قومی ہیرو اج بھی بطور کپتان پاکستان قومی ڈیف کرکٹ ٹیم نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کر رہا ہے ۔تفصیل دیکھیں دومیل نیوز کی اس خصوصی رپورٹ میں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں