مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز)انسانی ہمدردی کے تحت جملہ ایڈہاک و عارضی ملازمین کو بلا تخصیص مستقل کیا جائے،ملازمت کا تحفظ اور روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے قانون سازی کرے تاکہ سینکڑوں گھرانوں کو روزگار کا تحفظ مل سکے۔ملازمت مستقلی کے لئے قانون سازی نہ ہونے سے ایڈہاک و عارضی ملازمین کے سروں پر ہر وقت ملازمت سے فراغت کی تلوار لٹک رہی ہوتی ہے جس سے ملازمین نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے نمائندگان راجہ اطہر علی خان،سردار سکندر وسیم ،ملک مشتاق ،انصر مغل،بشارت جرال ،اظہر حمید و دیگر نے وزیراعظم آذاد کشمیر سے ملازمت کا تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آذاد کشمیر کے مختلف محکموں میں سال ہا سال سے ایڈہاک و عارضی ملازمین خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان میں سے اکثریت ملازمت کی عمر کی بالائی حد بھی کراس کر چکی ہے اور کئی ایک ایسے بھی ہیں جن کی سروس ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکی ہے انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے کہ ایڈہاک و عارضی ملازمین کو روزگار کا تحفظ دینے کے لئے فوری طور سفارشات کابینہ سے منظور کروا کر قانون سازی کے لئے اسمبلی میں پیش کی جائیں۔ایکٹ 2021 کے تحت جملہ ایڈہاک و عارضی ملازمین مستقل کر دئیے گئے تھےبعد ازاں پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ایکٹ کو معطل کرکے سینکڑوں خاندانوں کا رزق چھیننے کی کوشش کی اب خطہ میں پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت قائم ہو چکی ہے ایڈہاک و عارضی ملازمین عوامی حکومت سے مستقل ملازمت کی امید رکھتے ہیں وزیراعظم ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات و مصائب سے بچانے کے لئے ایڈہاک و عارضی ملازمین کی مستقلی کا جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کریں۔
80
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل