مظفرآباد(ڈیلی دومیل نیوز)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر اور مسلم کانفرنس ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں۔
مسلم کانفرنس آنے والی نسلوں کی وقار کی ضمانت ہے۔کورکمیٹی کے فیصلے کے نتیجے میں مسلم کانفرنس نے آئندہ انتخابات میں آزادکشمیر کے تمام انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت حالات اور تجربات نے مسلم کانفرنس کی اہمیت اور افادیت میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ کشمیر بنے گا پاکستان صرف نعرہ ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔
کشمیر میں آج تک دی جانے والی تمام قربانیوں کا تعلق صرف اور صرف الحاق پاکستان سے ہے۔