98

نیلم پل سے نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد میں نیلم پل سے ایک نوجوان لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس نے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق موقع پر موجود ایک عام شہری نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر لڑکی کو ریسکیو کر لیا، جس کے باعث ایک قیمتی جان بچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیلم پل پر معمول کے مطابق شہریوں کی آمد و رفت جاری تھی۔ اچانک ایک نوجوان لڑکی نے پل سے دریا میں چھلانگ لگا دی، جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسی دوران دریا کے قریب موجود ایک شخص نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے دریا میں کود کر لڑکی کو بچانے کی کوشش کی، جس میں وہ کامیاب رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں