ڈیلی دومیل نیوز،اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت عالمی سطح پر ایک “پیوٹل رول” یعنی مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور یہ تمام تر کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کا ثمر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ حکمت عملی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے اور دنیا بھر کی نظریں اب پاکستان پر مرکوز ہیں۔