6

قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کی مزارِ قائد پر حاضری

ڈیلی دومیل نیوز،کراچی: قائم مقام صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کراچی میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مزار پر حاضری کے دوران انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔

چوہدری لطیف اکبر نے مزار پر موجود مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے قائدِ اعظم کی بے مثال قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کے فرمودات اور اصول آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت عالمی امن اور استحکام میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں