6

وفاقی محتسب آزادکشمیر ریجنل آفس مظفر آباد میں شکایات کی سماعت

ڈیلی دومیل نیوز، وفاقی محتسب آزادکشمیر ایڈوائزر سردار جاوید ایوب نے بدھ کے روز ریجنل آفس مظفر آباد میں ضلع مظفرآبا، نیلم وجہلم ویلی سے متعلق پاکستان بیت المال کے خلاف کی جانے والی شکایات کی سماعت کی۔پاکستان بیت المال کی طرف سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مسٹر خاور محمود انچارج مسٹر جنید الرحمان اورانچارج مسٹرماجد کاظمی پیش ہوئے۔ دوران سماعت درخواست گزاران نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی مالی پریشانیوں سے دو چار ہیں، مختلف سماجی اداروں سے رابطہ کیا مگر شنوائی نہ ہوئی ہے۔اب ہم نے پاکستان بیت المال میں درخواستیں دے رکھی ہیں، ہمارے کیسز یکسو کروا ئے جائیں تا کہ مالی امداد حاصل ہو۔ درخواستیں دے کر کافی عرصہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نمائندگان پاکستان بیت المال نے اپنے موقف دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی درخواستیں وصول ہورہی ہیں جن پر بمطابق پالیسی اوررولزکاروائی کی جاتی ہے۔ بعض درخواستیں ضروری کوائف پورے نہ ہونے کی بنا پر جلدپرواسس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اکثر تاخیر ہوتی ہے۔ تاہم انہوں نے زبانی وتحریری اظہار کیا کہ اکژیتی کیسز کو ضروری کارروائی کے بعد اسلام آباد ریجنل آفس منظوری کے لیے بھیج دیاگیا ہے۔ ایڈوائزر وفاقی محتسب سردار جاوید ایوب نے پاکستان بیت المال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیت المال معذوروں، ناداروں اور بیواؤں کی پرورش و امدادکے لیے ہے لہذا معاشرے کے کمزور طبقات کی زیادہ دل جمعی سے خدمت کی جائے۔ تا کہ معذور اور ناداراوں کی زندگیوں میں آسانی ہو اور وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کا دفتر وفاقی سرکاری محکموں کی سروس ڈیلیوری کے نظام کو بہتر کرنے اور اس میں سر کاری اہلکاران کے رویوں کی وجہ سے پڑنے والے خلل کا سدباب کرنے اورحق حقدار تک پہنچانے میں کوشاں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں