اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کا آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔
کمیٹی اجلاس میںایف بی آر چیئرمین راشد محمود لنگڑیال اور ٹیکس پالیسی آفس کے حکام نے بریفنگ دی۔
حکام نے یقین دہانی کرائی کہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے معاملے کو آئندہ بجٹ میں زیر غور لایا جائے گا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت 500 ڈالر سے زائد مالیت کے درآمدی موبائل فونز پر تقریباً 76 ہزار روپے تک ٹیکس عائد ہوتا ہے۔