8

وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید کی زیرِ صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کا اہم اجلاس منعقد

ڈیلی دومیل نیوز،وزیر خزانہ و انلینڈ ریونیو آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری قاسم مجید کی زیرِ صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ریونیو وصولیوں، ٹیکس نیٹ میں اضافے، اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے وزیر ان لینڈ ریونیو کو اہداف کے حصول، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔چوہدری قاسم مجید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، جبکہ ریونیو میں اضافہ یقینی بنانے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ محکمہ انلینڈ ریونیو نارتھ زون اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں