ڈیلی دومیل نیوز،ملک کے مختلف حصوں میں ایک بار پھر موسم نے شدت اختیار کر لی ہے اور اپریل کے آخری ایام میں گرمی کی لہر واضح طور پر بڑھتی جائے گی ۔
محکمہ موسمیات اور مختلف موسمی رپورٹس کے مطابق آج بھی پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند شہروں میں حالات نسبتاً مختلف رہ سکتے ہیں ۔
اسلام آباد میں موسم مجموعی طور پر گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دن کے وقت درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں یہ تقریباً 19 ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
مجموعی طور پر وفاقی دارالحکومت میں موسم قدرے خوشگوار ضرور ہے لیکن خشکی برقرار رہے گی ۔
6