ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے چیئرمین آزاد کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نظرثانی کر کے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 32.13 روپے فی لیٹر کمی کے تناسب سے تمام روٹس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن نمبر 232-256/کے مطابق ڈیزل کی قیمت 385.56 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر ہونے پر آزاد کشمیر بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ نئے کرائے آزاد کشمیر موٹر وہیکل آرڈیننس 1971 کی دفعہ 45 (II-D) کے تحت نافذ العمل ہوں گے۔