7

فیلڈ مارشل امریکا ایران امن مذاکرات بچانے کیلئے سرگرم ہیں: برطانوی جریدہ

ڈیلی دومیل نیوز،کراچی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو مکمل طور پر ختم ہونے سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور سفارتی ثالثی میں ایک مرکزی اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت ایران اور امریکا کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کوششیں کر رہا ہے۔ اس پورے عمل میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک غیر روایتی مگر انتہائی مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ وہ دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے اور مکالمے کے عمل کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے سرگرم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں