واشنگٹن(ڈیلی دومیل نیوز)آئی ایم ایف نے کہاہے کہ حکومتی قرضے مہنگائی پر قابو پانے میں رکاوٹ ہیں۔
نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومت بینکوں سے زیادہ قرضہ لے رہی ہے، پاکستان کے ساتھ ساتھ الجزائر، مراکش، مصر، اردن میں حکومتیں بینکوں سے نسبتاً زیادہ قرض لیتی ہیں،جس کی وجہ سے مرکزی بینک کیلئے مہنگائی پر قابو پانے اور مالیاتی پالیسی کو موثر انداز میں چلانا مشکل ہو جاتا ہے۔