اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بجٹ کے حوالے سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی عمران خان سے بجٹ کے حوالے سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، تاکہ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور اہم امور ان کے سامنے پیش کیے جا سکیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہےکہ صوبے کے عوامی مفاد اور ترقیاتی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے عمل میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔