96

سربراہ جے یوآئی جموں وکشمیر کا بے گناہ کشمیریوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت

29اکتوبر 2023 مظفرآباد/میرپور/پونچھ ( نامہ نگار )
وادی نیلم گاوں پھولاوئی سے دو اڑھائی کلو میٹر کی مسافت پر واقع گاوں ساو ناڑ کے پانچ نوجوان
صدیق ولد طواسین چوہدری فیاض ولد منگتا خان سرفراز ولد حفیظ اللہ شیر افضل ولد نور عالم غلام رسول ولد خان ولی کی مظلومانہ شہادت پر جمعیت وراثاء دلی اظہار تعزیت کرتی ہے شہداء کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کرتی ہے
بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے پر بھارت کے خلاف قتل کا مقدمہ عالمی عدالت میں درج کیا جاے ان خیالات کا اظہار مولانا سعید یوسف خان سربراہ جے یوآئی جموں وکشمیر نے کیا انہوں نے کہا
بھارت عالمی دہشت گرد اور قاتل ہے نوجوانوں کی بے گناہ شہادت پر دل افسردہ ہے مولانا امتیاز احمد عباسی سیکرٹری جنرل جے یو آئی جموں وکشمیرنے کہا
لاشیں وراثاء کے حوالے کی جائیں ہمارا وکیل انسانی، حقوق کی تنظمیں اور سلامتی کونسل کردار ادا کرے مولانا معروف احمد مرکزی ترجمان جے یو آئی جموں وکشمیر نے کہا
بھارتی دہشت گرد فوج نے ازادکشمیر کے پرامن شہریوں کو جو آزادکشمیر کی حدودمیں تھے قانونی طور پر جڑی بوٹیاں لیکر فروخت کرتے تھے انہیں اغواء کرکے تشدد کرکے شہید کیا جس کی مذمت کرتے ہیں آے روز پرامن کشمیریوں کو شہید کیا جاتا ہے اس پر پاکستان واو ائی سی اواز اٹھاے مولانا الطاف صدیقی مولانا عبدالماجد مولانا الطاف شیخ مولانا فیاض قاری یونس مولانا عمر افضل مفتی ساجد مولانا وسیم مفتی امجد مفتی نعمان مختیار احمد کیانی شیخ شبیر احمد ڈویژن مظفرآباد ودیگر نے کہا شہداء کے وراثاء کو حکومت پاکستان وکشمیر معقول معاوضہ دے اور ہرگھر سے ایک فرد کی ملازمت فراہم کرے مولانا عبدالخالق مولانا عطاء الرحمن مولانا اتفاق احمد مولانا عبدالوحید مولانا عبدالرشید مفتی شفیق مولانا سہراب مولانا عبدالرزاق پونچھ ڈویثرن نے کہا
تمام دینی وسیاسی سماجی سول سوسائٹی انسانی حقوق کی تنظیموں احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اقوام متحدہ کے دفتر تحریری درخواست دیں مفتی عزیز الرحمن مولانا رفیق میر مولانا اعجاز کشمیری مولانا الیاس مولانا منطور فقیری نے اپیل کرتے ہوے کہا
تمام اضلاع تحصیل سطح پر جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے ذمہ داران کارکنان تاجران عوام وکلاء مل کر پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں کیونکہ مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں مولانا اخلاق احمد جذبی قاری وزیرالحسن مولانا خلیق الرحمن مولانا لیاقت احمد نے کہا فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں پر ایک طرف اسرائیل اور دوسری طرف بھارت کشمیر پر ظلم وستم کررہا مسلمانوں کو جہاد جیسا اہم فریضہ کو زندہ کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے امیر مرکزیہ نے ذمہ داران کو ہدایت کی
کہ مرکز سے لیکر وارڈ تک جماعتی احباب خبر آڈیو ویڈیو بیان بیان جاری کریں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی متوجہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں