79

رات کی تاریکی میں پانچ عدد مکانات جلانے پر مقدمہ درج

مظفرآباد(نامہ نگار) تھانہ پولیس پنجگراں کی انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے ویژن اور ڈی آٸی جی ریجن سمیت دیگر کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں رات کی تاریکی میں پانچ عدد مکانات جلانے پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق موضعہ کھدربہک جنڈ گراں پاٸیں کے سکونتی محمد اشرف عباسی نے تھانہ پنج گراں میں درخواست جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ غلام مصطفی، ممتاز پسران محمد افضل نے موضعہ کھدر بہک میں کچے مکانات گرمیوں کی رہائش کے لیے بنا رکھے تھے، مکانات خالی تھے کچھ روز قبل میرے دو عدد مکانات جلا دیے گئے جس کی اطلاعی رپورٹ میں نے تھانہ پنج گراں میں دی اور تلاش میں مصروف رہا کے مکانات کو کس نے آگ لگائی ہے، اسی دوران سائل کے بھتیجے غلام مصطفی اور ممتاز کے تین عدد مکانات بھی جلا دیے گئے اب سائل کو معلوم ہوا کہ رات کو ایک گاڑی جس کی ڈرائیونگ ظہیر ولد عبدالرشید ساکنہ لنگرپورہ جس کے ساتھ محمد سفیر ولد محبوب، نثار ولد سائیں، بابر ولد کمالدین، شفیق ولد ہیرا سکنہ بانڈی فقیر محمد اور محمد عارف ولد نامعلوم سکنہ ڈنہ گھن چھتر سوار تھے جنہوں نے رات کے وقت گاڑی کو بمقام ریالی کھڑا کیا اور کھدر بہک گئے اور رات تقریبا چار بجے واپس آئے ان اشخاص کو محمد فرید مغل سکنہ بڑے پڑ مغلاں نے بھی دیکھا ہے سائل کا مسمی اسرائیل ورلد تاجر سکنہ بانڈی فقیر محمد کے ساتھ کھدر بہک زمین کا تنازع چل رہا ہے مقدمہ زیر سماعت عدالت مجاز ہے سائل اور سائل کے بھتیجے کے مکانات موضعہ کھدر بہک کو محمد اسرائیل کی ایما پر ان لوگوں نے پہلے مورخہ 10 نومبر اور پھر 21 نومبر کی رات کو نظر آتش کیا ہے،مقدمہ درج کروانے میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ سائل اپنے طور پر تلاش میں مصروف رہا محمد اشرف عباسی ولد غلام یوسف عباسی نے مزید استدعا کی ہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس از خود معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمارے پانچ مکانات جلانے والوں کے خلاف کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں