50

آزاد کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ جریدہ اول کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(نامہ نگار)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ جریدہ اول کی جانب سے ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامی مفاد کے پیش نظر مزید تبادلہ جات/ تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی دیتے ہوئے پروین اختر آفیسر بی ایس۔ 20 کامن پول کیڈر سٹرینتھ حال ڈائریکٹر احتساب بیورو کو تبدیل کر کے سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا، اسی طرح چوہدری گفتار حسین آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس بی ایس۔ 20 حال سیکرٹریٹ جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کو تبدیل کر کے ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو بخلاف خالی آسامی تعینات کر دیا گیا جبکہ سید سلیم حسین گردیزی آفیسر سیکرٹریٹ سروس بی ایس۔ 20 جو آزاد جموں و کشمیروں سے واپس محکمہ سرفسز میں حاضر ہوئے ہیں کو سینیئر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بخلاف خالی آسامی تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں