مظفرآباد(نامہ نگار)ڈی پی آٸی نسواں کی ستاٸے لوگ انصاف کی تلاش میں شہر اقتدار پہنچ گیے،ضلع کوضلع سے لڑانے والی کی بھڑکیں،میڈیا کی جانب سے موقف لینے پر تسنیم گل آپے سے باہر،میرا کوٸی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جیسی گیدڑ بھبکیاں، اندھیر نگری چوپٹ راج ڈی پی آئی نسواں تسنیم گل کا کمال، میرٹ،قوانین کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا، کوٹلی کی سکونتی معلمہ سیدہ انعم زہرا کا تبادلہ میرپور کر دیا،تفصیلات کےبمطابق گزشتہ روز کوٹلی نکیال کی رہاٸشی معلمہ انعم زہرہ کے غیرقانونی تبادلہ پر سراپا احتجاج مرزا جہانگیر،شوکت گجر،نسیم میر سدھیر کیانی و دیگر سیاسی سماجی مذہبی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین نے میڈیا انوسٹی گیشن سیل سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی میرٹ، گڈ گورننس کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے ہیں، ڈی پی آئی نسواں آزاد کشمیر جو کہ خود میرٹ کا قتل کر کے براجمان ہیں نے ضلع کوٹلی کی معلمہ سیدہ انعم زہرا کا تبادلہ ضلع میرپور کرکے میرٹ انصافاور قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں،انہوں نے میڈیا انوسٹی گیشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر ڈی پی آٸی آزاد کشمیر تسنم گل کا ٹریک رکارڈ چیک کرنے کے علاوہ اس تبادلہ کا نوٹس لیں تو دیگر ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آٸیں گے، ڈی پی آئی نسواں تسلیم گل نے کوٹلی نکیال کی سکونتی ایلیمنٹری معلمہ سیدہ انم زہرا کا تبادلہ ضلع میرپور میں کر کے میرپور کے پڑھی لکھی خواتین کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے اس کا فوری سدباب ہونا چاہیے اور تبادلہ فوری منسوخ کر کے اسے اصل جائے تعیناتی پر تعینات کیا جائے اور میرپور میں صرف میرپور شہر کے خاندانوں کا حق ہے، ڈی پی آئی نسواں کو ایسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی کاموں سے روکا نہ گیا تو پھر ایسے آفسران ریاست کی بدنامی کا باعث بنیں گے اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی گڈ گورنس پر بھی انگلیاں اٹھیں گی،انہوں نے کہا کہ آپ خود بھی ڈی پی آٸی نسواں سے بات کر کے دیکھ لیں جس پر جب میڈیا انوسٹی گیشن ٹیم نے فون پر بات کی تو تسلیم گل ڈی پی ائی نسوا نے کہا ہے کہ میں با اختیار ہوں جو چاہوں کر سکتی ہوں،احتجاجی اور شاکی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسے آفسران کا فوری محاسبہ کیا جائے اور انہیں کٹہرے میں لایا جائے،انہوں نے کہا میرٹ بحال کیا جائے اور عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔
46