107

تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ کے گلی محلوں میں فحش رقص کی محفلیں سجنے لگیں

مظفرآباد(نامہ نگار)تحریک آزادی کشمیرکے بیس کیمپ کے گلی محلوں میں فحش رقص کی محفلیں سجنے لگیں ، طارق آباد،نلوچھی سب پر بازی لے گیے،انگور کی بیٹی برہنہ رقص کرنے کے لیۓ براستہ برارکوٹ بیرون آزادکشمیر سے خواجہ سراء اور خواتین رقصائیں شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں فحاشی پھیلانے لگیں جبکہ ہیوی ساونڈ سسٹم اور فائرنگ سے نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بھی بکھیری جاتی ہیں ، ان محفلوں میں آٸیس جیسے موذی نشے کے ساتھ ساتھ چرس و شراب کا استعمال بھی عروج پر رہتا ہے ، جبکہ شہر میں قائم خواجہ سراوں کے 12 ڈیروں پر پولیس کی مکمل نگرانی یا مبینہ پشت پناہی ، خبر رہے کے میڈیا کی نشاندہی پر خواجہ سراوں کے خلاف خبر پر شہر کے خواجہ سراوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس پر بعد ازاں مقامی خواجہ سراوں نے ہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری کروا رکھا ہے،دوسری جانب مقامی خواجہ سراوں کا موقف ہے کے ہم اگر پروگرام نہ کریں تو ریاست نے ہمارے روزگار کا اس سے ہٹ کر کیا بندوبست کیا ہے ہم اپنا پیٹ کہاں سے اور کس طرح پالیں، بیرون اضلاع سے خواجہ سراء شہر میں آکر گند پھیلاتے ہیں جن کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے جبکہ شہری حلقوں نے شہر میں بڑھتی لاقانونیت پر انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے #

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں