مظفرآباد(نامہ نگار) تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ مظفرآباد کی فضاوں میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی کے ولولہ انگیز نعروں نے جوش و خروش کی کیفیت پیدا کر دی،وزیراعظم بلاول،اب راج کرے گی خلق خدا کے نعروں نے سماں باندھ دیا،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایبٹ آباد آمد اور جلسہ کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا سب سے بڑا قافلہ مظفراباد سے استقبال کے لیے روانہ ہو گیا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن، ضلع، تحصیل کے علاوہ یو سی گوجرہ سے سینکڑوں جیالوں نے ایبٹ آباد استقبالیہ جلسے میں شرکت کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں رخت سفر باندھا،سثی سےجنرل سیکرٹری و ممبر سی ای سی آزاد کشمیر شیخ اظہر کی قیادت میں سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں میں جیالے والہانہ انداز میں نعرے لگاتے ہوئے مظفراباد سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ڈویژنل سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی مظفرآباد خورشید حسین کیانی، شوکت خاکسار،طارق حمید قریشی، جاوید کیانی،کونسلرز سید عاصم نقوی، سید ظہیر حسین شاہ بخاری، سید خرم علی نقوی، سردار نوید علی،عدنان بٹ جبکہ جہلہ بانڈی سے ایک بڑا قافلہ ڈپٹی میئر خالد اعوان کی قیادت میں روانہ ہوا،استقبالیہ قافلے میں سنی میر،جاوید خلیق الرحمن،راجہ منیب غفار و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا آج ہونے والا جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی خشت اول ثابت ہوگا، انہوں نے کہا موجودہ سیاسی بحران سے مملکت پاکستان سمیت تحریک آزادی کشمیر کو حتمی انجام سے دوچار کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا اقتدار میں انا لازم و ملزوم ہو چکا ہے، مملکت پاکستان کو معاشی بحران سے چھٹکارا دلوانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی خوشحالی کا پیغام لے کر آگے بڑھ رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کو نجات دہندہ تسلیم کر لیا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے تمام لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کو برسر اقتدار دیکھنا چاہتے ہیں، راجہ فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں کشمیر کی آزادی کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے اسی تسلسل میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لیواں گے لیواں گے پورا کشمیر لیواں گے کا نعرہ متعارف کروایا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر سجنے کے لیے بے قرار ہے، مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریات و افکار کے لیے صف اول کا کردار ادا کیا ہے انشاءاللہ بہت جلد بلاول بھٹو پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔
40