3

مرکزی نائب صدر علماء و مشائخ ونگ کا استعفیٰ

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی): ممتاز عالم دین و مصنف ،مفتی محمد امتیازالحق نورانی نے پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔


انہوں نے اپنے استعفیٰ میں مؤرخہ 25اپریل 2026 کو لکھا کہ وہ اپنی دینی و علمی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ اپنی تمام تر توجہ تفسیرِ قرآنِ حکیم کی تالیف، جدید فقہی موضوعات، فقہی مسائل اور فتاویٰ نویسی کی تحقیق و تدوین پر مرکوز رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی سیاسی وابستگی اور بنیادی رکنیت سے بھی دستبردار ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مفتی امتیازالحق نورانی نے مورخہ 25 اپریل 2021 کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی علماء و مشائخ ونگ آزاد کشمیر علامہ حافظ راجہ طارق محمود کے اصرار پر علماء مشائخ ونگ آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر کا منصب سنبھالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں