ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد : مہاجرین جموں و کشمیر کی نشستوں کے معاملے پر ایک بہت بڑا آئینی بریک تھرو سامنے آیا ہے، جہاں حکومت نے اس حساس معاملے پر باقاعدہ ریفرنس عدالت العظمیٰ (سپریم کورٹ) آزاد جموں و کشمیر میں دائر کر دیا ہے۔ معزز سپریم کورٹ نے ریفرنس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ قائم، کل صبح سماعت:
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا فل بینچ کل صبح ساڑھے 9 بجے اس اہم ترین ریفرنس پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کرے گا۔ معزز فل بینچ کی سربراہی چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کریں گے، جبکہ بینچ کے دیگر معزز ارکان میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خالد یوسف چوہدری شامل ہیں۔ عدالتی حلقوں میں اس سماعت کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔