ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اور خصوصی اجلاس اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں دارالحکومت مظفرآباد میں شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس کو موجودہ سیاسی تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس خصوصی اجلاس کے ایجنڈے میں مہاجرین جموں و کشمیر کی نشستوں کا معاملہ سرفہرست ہے۔ اجلاس کے دوران مہاجرین کی نشستوں کے طریقہ کار، ان کے حقوق اور دیگر متعلقہ آئینی و انتظامی امور کے حوالے سے ایوان میں تفصیلی بحث کی جائے گی، جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب سے اہم آئینی مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔