97

ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کم کردی گئی

ڈیلی دومیل نیوز.ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت کم کردی گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم ٹکٹس کی مانگ توقعات سے کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹکٹ کی مانگ میں کمی کے بعد منتظمین نے ٹکٹ کی قیمتیں کم کردی ہے اور اب پاک بھارت میچ کےٹکٹ کی قیمت 475 درہم سے کم کرکے 350 درہم کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پریمیئم انکلوژر کے زیادہ تر ٹکٹس تاحال خالی ہیں اور منتظمین میچ سے قبل تمام ٹکٹس کی فروخت کے لیے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں