134

صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو کھلانا چاہیے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی

ڈیلی دومیل نیوز.سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کی جگہ حسن نواز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔ایک انٹرویو میں باسط علی نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ کوچ اس کو بنایا ہے جو پیراشوٹ کے ذریعے آیا، جس نے کبھی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کو صورت حال سنبھالنی نہیں آتی وہ ٹیم میں کھیل رہے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ براڈ کاسٹرز نے ہی کروایا ہے، میں اس کو ایشیا کپ نہیں براڈ کاسٹرز کپ کہتا ہوں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم کی مڈل آرڈر پرفارم کرہی نہیں رہی ہے، 10 اوور کے بعد کم رنز بنتے ہیں تو یہ بیٹرز کی نااہلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں