106

عالمی میراٹھن ریس میں کشمیری ایتھلیٹ کی شاندار کارکردگی

ڈیلی دومیل نیوز.عالمی میراٹھن ریس میں کشمیری ایتھلیٹ محمد یوسف ملک اور ان کی رننگ پارٹنر مونا ہمدانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس کامیابی نے کشمیر اور پاکستان کے لازوال رشتے کو امر کر دیا اور دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان اور کشمیر کا پرچم پوری دنیا میں بلند کر کے ثابت کیا کہ محنت، جذبہ اور عزم سے کوئی ہدف ناممکن نہیں۔

یہ عالمی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام درج ہونا کشمیر اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی مثال اور فخر کا لمحہ بھی ہے۔ مونا ہمدانی نے کہا، “میں کشمیری نہیں ہوں لیکن کشمیر ہمارے دل میں دھڑکتا ہے۔”

محمد یوسف ملک نے اپنی ذاتی جدوجہد کے بارے میں بتایا کہ ان کا بچپن کشمیر میں گزرا اور پھر وہ کراچی منتقل ہو گئے۔ “مجھے دل کا مسئلہ ہو رہا تھا تو ڈاکٹر نے کہا کہ تم رننگ شروع کرو۔ چھ ماہ تک رننگ کرنے کے بعد میرا دل بالکل فٹ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے رننگ کو جاری رکھا اور ایک رننگ کلب جوائن کیا جس نے مجھے متحرک کیا۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں