99

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز ری شیڈول کر دی گئی

ڈیلی دومیل نیوز.پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔

اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔پاکستان کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا بیان سامنے آیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں