حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا ۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کا رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں ۔
38