131

بھمبر میں فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن

بھمبر(ڈیلی دومیل نیوز)سپریم کورٹ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ،ناقص آئس کریم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،متعدد کوجرمانے اور دکانیں سیل کی گئیں ۔

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی بھمبر کی جانب سے بھمبر بازار میں آئس کریم مراکز، گوداموں اور مارٹس کا تفصیلی معائنہ لیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد قمر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ محمود کی نگرانی میں، آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی بھمبر کی ٹیم نے آج بھمبر بازار مارکیٹ میں آئس کریم تیار کرنے ، ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے والے مراکز کی تفصیلی انسپکشن کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں