98

آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار کے صدر راجہ آفتاب احمد خان کی صدر سپریم کورٹ بار پاکستان ہارون رشید ایڈووکیٹ سے ملاقات

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ آفتاب احمد خان نے سردار اعظم صادق ایڈووکیٹ کے ہمراہ اسلام آباد میں صدر پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون رشید ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء کو درپیش مسائل، فلاح و بہبود اور آئینی و قانونی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ہارون رشید ایڈووکیٹ، راجہ آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ اور سردار اعظم صادق ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں وکلاء برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔ ہم ملکی سالمیت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کالے کوٹ کی حرمت و وقار کا ہر حال میں دفاع کیا جائے گا اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

راجہ آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے اس موقع پر نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان ہارون رشید ایڈووکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں