50

اسسٹنٹ کمشنر نصیر آباد ہارون الرشید اعوان کا بازاروں کا معائنہ، تجاوزات ختم — غیر قانونی نرخوں پر کارروائی

ڈیلی دومیل نیوز،مظفرآباد (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پہٹکہ نصیر آباد ہارون الرشید اعوان نے ہمراہ پولیس مقامی بازاروں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران تاجروں کو پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی ہدایت کی گئی جبکہ تجاوزات کا خاتمہ بھی عمل میں لایا گیا۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے بغیر ریٹ لسٹ کے کاروبار کرنے، ناقص صفائی، اور زائد نرخوں پر فروخت کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید اعوان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں