83

ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں، چیئرمین سنٹرل بورڈ آف ریونیو محمد رقیب خان

چیئر مین آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو سیکرٹری ان لینڈ ریونیو، محمد رقیب خان کی زیر صدارت محکمہ انلینڈ ریونیو ساؤتھ زون کے آفیسران کے ساتھ مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ مائی کے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے بارہ میں جائزہ اجلاس سنٹرل بورڈ آف ریونیو مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر انلینڈ ریونیو ساؤتھ زون سید انصر علی کے علاوہ ضلع میر پور بھمبر ، کوٹلی ، ڈوڈیال اور چکسواری کے جملہ سرکل آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیر مین آزاد جموں و کشمیر سٹرل بورڈ آف ریونیو سیکرٹری انلینڈ ریونیو نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت جاری فرمائی کہ ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو میں اضافہ کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو نہ صرف حاصل کیا جائے بلکہ ممکنہ حد تک اس میں اضافہ بھی کیا جا سکے۔ اجلاس میں متعلقہ آفیسران نے انفرادی طور پر اپنے اپنے سرکل کی سطح پر دیئے گئے ٹیکس اہداف اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔ اس موقع پر چیئر مین سنٹرل بورڈ آف ریونیو / سیکرٹری ان لینڈ ریونیو نے انٹلینڈ ریونیو آفیسران کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ مالی سال 2025-26 کے لیے دیئے گئے ٹیکس اہداف کو ہر ممکن حاصل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں