82

جنت نظیر پر بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل

ڈیلی دومیل نیوز : جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہوگئے، بھارتی اقدام پر کشمیری آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منارہے ہیں۔

27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی قبضے کیخلاف احتجاج کے دن کے موقع پر بھارتی قبضے کیخلاف ایل او سی کے آر پار اور پاکستان میں بھر پور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔

احتجاجی واکس، سیمینارز، تصویری نمائشیں اور یکجہتی ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک کشمیریوں سے یکجہتی واک کی جائیگی، شاہراہ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔

وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس نے بھی اس حوالے سے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر یومِ سیاہ کے پوسٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

صبح 10 بجے کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔دارالحکومت مظفرآباد میں یوم سیاہ کی مناسبت سے بڑی ریلی نکالی جائیگی۔

کراچی، لاہور اور پشاور میں بھی یومِ سیاہ پر ریلیاں اور واکس منعقد ہوں گی، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں