ڈیلی دومیل نیوزمظفر آباد:ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق اپنے اڑھائی سالہ دور کو تاریخ ساز قرار دینے کے ساتھ استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں ۔
وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی علیحدگی کے بعد قانون ساز اسمبلی میں عددی اکثریت کھو چکے ہیں وزیراعظم اگر مستعفی نہ ہوئے تو انکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی۔