ڈیلی دومیل نیوز.ہٹیاں بالا میں فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج،اڑھائی سو مستحق بیوہ خواتین میں گرم کپڑے،رضائیاں،کمبل اور خشک راشن تقسیم۔آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے علاقے ہٹیاں بالا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ مریضوں کے مفت علاج معالجے کے لیے اخوت فاؤنڈیشن اور پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔جبکہ دور افتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی اڑھائی سو بیوہ خواتین کوسردی سے بچاو کیلئے گرم کپڑے،رضائیاں،کمبل اور خشک راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر مستحق خواتین نے اخوت فاونڈیشن اور ان کے ساتھ تعاون مالی تعاون کرنے والے مخیر حضرات اور کاروباری اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی ہٹیاں بالا کیمپس میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں راولپنڈی اسلام آباد سے آنے والی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف بیماریوں میں مبتلا سینکڑوں خواتین مرد اور بچوں کا طبی معائنہ کیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ میں علاج کیلئے آنے والے کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم کے باعث نزلہ، زکام، گلے اور جلدی امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ یا جبکہ خواتین میں گائنی سے مسائل کے علاوہ جوڑں کے درد،خون اور غذائیت کی کمی کے کئی کیس سامنے آئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خالص اور متوازن خوراک کی کمی کے باعث امراض قلب سمیت دیگر مہلک بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں اخوت فاونڈیشن اور پناہ کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی آزاد کشمیر کے دورافتادہ علاقوں میں آباد غریب اور مستحق افرادکی فلاح وبہبود،روزگارکی فراہمی اور علاج معالجے کا سلسلہ جاری رکھیں گے
171
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل