121

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کر دیا

مظفرآباد (ڈیلی دومیل نیوز) آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد آئندہ تمام محکمہ جات میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام تقرریاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس نظام کا مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو یقینی بنانا ہے تاکہ بھرتیوں میں کسی قسم کی جانبداری یا اقرباپروری کی گنجائش نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق، عدالت العالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ آئندہ تمام محکمہ جات، ادارے اور ذیلی تنظیمیں اپنی بھرتیوں میں تھرڈ پارٹی نظام کو لازمی طور پر اختیار کریں۔ اس نظام کے تحت، ہر امیدوار کا ٹیسٹ اور انٹرویو غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ادارے کے ذریعے ہوگا، جس سے تقرریوں کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے ابتدائی طور پر شفاف بھرتیوں کے لیے منظور کیا تھا۔ تاہم 2023 میں قانون ساز اسمبلی نے اس ایکٹ کو ختم کر دیا تھا، جس کے بعد مختلف محکموں میں بھرتیوں کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔ عدالت العالیہ کے اس فیصلے کو شفافیت کی بحالی اور میرٹ کی مضبوطی کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں