اسلام آباد (ڈیلی دومیل نیوز )اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔
پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔
پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔