اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ختم کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا تھا ، ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کا حکم معطل کر دیا۔
جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے 19 جون کا سی ڈی اے ختم کرنے کی حد تک فیصلہ معطل کیا جاتا ہے۔