58

وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ سنا دیا

ڈیلی دومیل نیوز.اسلام آباد: پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔

وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس غریب مزدوروں سے متعلق ہے، اور قانون یہ ہے کہ کوئی نجی ادارہ مزدور کو کام سے نکالے گا تو اس کے واجبات ادا کرے گا۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیے اور حکم امتناع دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں