اسلام آباد: (ڈیلی دومیل نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معلومات کی درستگی ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ بیان نہ صرف ملکی دفاع کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ طلبہ کے لئے بھی ایک مثبت پیغام ہے۔