لاہور(ڈیلی دومیل نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کہاں گئے وہ مقبولیت کے دعوے؟پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی،ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے،یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو (ن) لیگ نے جیت لیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،مسلم لیگ نے 2024کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو تاریخی کامیابی ملی،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ( ن) کے حق میں فیصلہ کیا، عوام نے مسلم لیگ (ن )کی کارکردگی پر اعتماد کرکے ووٹ دیا۔