3

مظفرآباد کے گنجان آباد علاقے لوئر پلیٹ میں گیزر پھٹنے سےزور دار دھماکا

ڈیلی دومیل نیوز،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے گنجان آباد علاقے لوئر پلیٹ میں گیزر پھٹنے سے ہونے والے زور دار دھماکے نے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ اس واقعے میں معروف سماجی کارکن خرم شہزاد کے گھر کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

شدید دھماکے کے باوجود معجزانہ طور پر اہل خانہ محفوظ رہے، تاہم دھماکے کی شدت نے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے اسی گنجان علاقے لوئر پلیٹ میں گیزر پھٹنے سے خرم شہزاد کے مکان کی چھت اڑ گئی جبکہ دیواروں میں گہری دراڑیں پڑ گئیں۔ گھر کے اندر موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان مکمل طور پر تباہ ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں