ڈیلی دومیل نیوز،سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے فلاح عام ٹرسٹ ادارے کے زیر انتظام کم از کم 58 اسکولوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے آج58 اسکولوں کو قبضے میں لینے کے حوالے سے ایک حکمنامہ جاری کیا۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی ضبطی کے حوالے سے بھارتی محکمہ داخلہ کے اس نوٹیفکیشن کا بھی حوالہ دیا جس میں جماعت اسلامی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ایک ممنوعہ تنظیم قرار دیا گیا ہے۔
ایک افسر نے بتایا کہ یہ 58سکول جماعت ا سلامی یا اس سے وابستہ فلاح عام ٹرسٹ سے بالواسطہ یا بالواسطہ طور پر منسلک پائے گئے۔
تمام 58 سکولوں میں سرکاری عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
2