2

پاکستان پرامن ملک ہے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: ایئر چیف مارشل مزید جانیئے

ڈیلی دومیل نیوز،پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کیڈٹس نے اپنی تربیت کی تکمیل پر شاندار مظاہرہ کیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے، جنہوں نے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ پریڈ کے دوران بارش شروع ہو گئی، تاہم کیڈٹس نے غیر معمولی جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریڈ جاری رکھی اور مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان مذاکرات پر یقین رکھنے والا پرامن ملک ہے، لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے دوست ممالک کے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کیڈٹس میں خواتین کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین درسگاہوں میں سے ایک ہے۔ ایئر چیف نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں