اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔