کراچی(ڈیلی دومیل نیوز)ایران امریکا معاہدے میں تاخیر کے باعث عالمی مارکیٹ کے زیر اثر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپےکم ہوکر 401030 روپے ہوگئی۔