اسلام آباد(ڈیلی دومیل نیوز)ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.47 فیصد پر آگئی، ہفتہ وار مہنگائی میں 0.33 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 11 اشیاء سستی اور 14 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 7.17 فیصد، پیاز 6.08، آٹے کی قیمتوں میں 1.84 اور آلو کی قیمتوں میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا جبکہ لہسن، دالیں، انڈے اور کیلے سستے ہوئے۔