120

محمد عامر نے پاک بھارت میچ سے قبل ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےقومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں ایک تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہنا ہےبھارت کے خلاف میچ میں اسامہ میر کو موقع دینا چاہیےکیونکہ مڈل اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسامہ میر اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔ وہ تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا۔ اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں