14

پاک آسٹریلیا میچ، ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنی چاہیے یا باؤلنگ ؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا اہم میچ آج کھیلا جائے گا، ماہرین کرکٹ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلور میں ٹاس جتنے والے کپتان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے۔
ماہرین کرکٹ کے مطابق بنگلور میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اگر اگر اچھا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے تو رات کے وقت ہدف کا تعاقب کافی مشکل ہو جائے گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلورو کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ، تین میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور ایک میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور دو میں شکست ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں