115

عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد کشمیر سردار لیاقت حسین

ڈیلی دومیل نیوز.معزز چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر جناب چیف جسٹس سردار لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ججز و قاضی صاحبان لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر وقت تیار ہیں تاکہ لوگوں کااعتماد بحال ہو مقدمات کوجلد یکسو کرنے کے لیے چیف جسٹس نے ہدایت جاری کیں تاکہ جہاں پر مقدمات کی تعداد زیادہ ہے وہاں سے دیگر ججز صاحبان کو جہاں پر مقدمات کی تعداد کم ہے مقدمات تفویض کی جاسکتے ہیں نیز یہ بھی ہدایت دیں کہ جہاں پر سٹاف کی کمی ہے اس کو پوراکرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں چیف جسٹس نے یہ ہدایات ججز و قاضی صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے دی ہیں میٹنگ میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ راولاکوٹ راجہ محمد یوسف ہارون ضلع قاضی پونچھ راولاکوٹ،عبدالباسط ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج فیملی کورٹ سردار محمد غضنفر خان،ایڈیشنل ضلع قاضی حافظ امانت علی،سہیل اسلم سینیئر سول جج عبدالرزاق،سینئرتحصیل قاضی حافط ظہور الہیٰ،سول جج کورٹ نمبر ون راولاکوٹ راجہ شہزاد اسلم،سول جج کورٹ نمبر 11راولاکوٹ، راشد غنی تحصیل قاضی کورٹ نمبر ون راولاکوٹ،محمد طیب تحصیل قاضی کورٹ نمبر 11راولاکوٹ نے شرکت کی۔معزز چیف جسٹس نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ مظلوم کی داد رسی کی جائے اور جلد از جلد کیسزکو یکسو کیا جائے انھوں نے کہا کہ فیملی کورٹ راولاکوٹ میں زیر سماعت مقدمات کو جلدازجلد مطابق ضابطہ یکسو کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک راولاکوٹ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے جس میں معزز چیف جسٹس نے ججز اور قاضی صاحبان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہ ہمارا مقصد لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے آئندہ کسی وکیل یا جج کی وفات پر عدالتوں میں تعطیل نہیں ہو گی جو ڈیشنل آفیسر و سٹاف حاضر رہ کر اپنی خدمات سرانجام دے گا تاکہ مرحوم کے لیے تعزیتی ریفرنس و دعائے مغفرت کی جائے اس موقع پر ججز صاحبان نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر معزز چیف جسٹس نے اطمینان کا اظہار کیا انھوں نے مزید کہا کہ بطور جج و قاضی آپ کا رویہ سائلان اور وکلاء کے ساتھ اچھا ہونا چاہے جج کے منصب کا خاص خیال رکھاجانا چاہیے کو ئی سائل آتاہے تو وہ عدالت میں آکر مایوس نہ ہو اس کی دادرسی ضروری کی جانی چاہیے اجلاس کے فوراً بعد چیف جسٹس ہائی کورٹ نے احاطہ عدالت میں قائم بخشی خانے کا معائنہ کیا چیف جسٹس نے مر د اور خواتین قیدیوں کے لیے مختص بخشی خانے نان فنکشنل اور خستہ حالی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ راولاکوٹ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ ان کمرہ جات کی خستہ حالی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں اور کمرہ جات کا دوبارہ معائنہ کریں اور معائنے کے بعد بخشی خانے کو فوری طور پر فنکشنل کرتے ہوئے حتمی رپورٹ پیش کریں چیف جسٹس نے ایکسئین بلڈنگ راولاکوٹ کو ہدایت کیں کہ جہاں پر ضروری تعمیرات کرنا مطلوب ہیں ان کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں آخر میں چیف جسٹس نے کہا ہم ججز و قاضی صاحبان کو جملہ مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اگر کو ایمر جنسی مسئلہ ہوگا تو میرے نوٹس میں لائے جائیں اس سے قبل چیف جسٹس نے ضلع عدالتی کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام عدالتوں کا معائنہ کرتے ہوئے عدالتی امور کی انجام دہی کو بہتر بنانے کے لیے موقع پر ضروری ہدایت بھی جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں